واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

Jul 14, 2022 | 15:37 PM

Nimra bukhari

سجاد حیدر: واٹس ایپ پر اب ’Voice Notes‘ بھی اسٹیٹس پر لگایا جا سکے گا.
لیکن وائس نوٹ کے اسٹیٹس پر بھی پرائیویسی ہوگی یعنی اسے وہ ہی لوگ دیکھ سکیں گے جسے آپ دکھانا چاہیں گے.
رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر جلد ہی ایک ایسی اپ ڈیٹ آنے والی ہے جس میں یقینی طور پر صارفین کی خوب دلچسپی ہو گی۔ واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ پر اب ’Voice Notes‘ اسٹیٹس پر لگانے کی اجازت بھی ہو گی۔
اس سے قبل صارفین ویڈیوز اور تصاویر اسٹیٹس پر لگایا کرتے تھے لیکن اب واٹس ایپ ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے جس سے وائس نوٹس بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر شیئر کیے گئے وائس نوٹ کو ’وائس اسٹیٹس‘ کہا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں اسٹیٹس پر وائس نوٹ سپورٹ کی فعالیت واضح کی گئی ہے

مزیدخبریں