ایک نیوز نیوز: کیپٹل ویلیو ٹیکس کے نفاذ اور آٹو فنانسنگ کے سخت قوانین اور بُلند شرح سود کے بعد غیر یقینی صورتحال ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ انڈسٹری ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل گراوٹ اور سمندری مال برداری کی بلند قیمتوں کے اثرات صارفین کو منتقل کرے گی۔
واضح رہے کہ انڈس موٹر کمپنی نے 18 مئی سے گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ بند کردی ہے۔ اس کے بعد لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے 20 مئی سے پیکانٹو، آٹومیٹک اینڈ اسپورٹیج اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے یکم جولائی سے گاڑیوں کی بکنگ بند کردی ہے۔انڈس موٹر کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، آٹو پارٹس کے لیے ایل سی کھولنے پر اسٹیٹ بینک کی پابندیوں اور یکم جولائی سے نافذ کیے جانے والے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی فروخت میں کم از کم 30 فیصد کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔فائلرز اور نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں ایچ اے سی ایل عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہونڈا پروڈکٹ لائن میں فائلرز پر ڈبلیو ایچ ٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ہونڈا سٹی 1200 سی سی خریدنے پر نان فائلرز سے 75 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے جو کہ پہلے 50 ہزار روپے تھے۔ اسی طرح 1300سی سی کے لیے نان فائلرز سے 1 لاکھ روپے کے بجائے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ٹیکس ادا کرنے والے فائلرز ویگن آر یا کلٹس خریدنے والوں کو 15 ہزار کے بجائے اب 20 ہزار روپے اور نان فائلرز کو 30 ہزار کے بجائے 60 ہزار ادا کرنے ہوں گے جبکہ سوئفٹ کار خریدنے والوں کو 25 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ جبکہ نان فائلر کو 50 ہزار روپے کے بجائے 75 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔
عید الاضحی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
Jul 14, 2022 | 15:36 PM