ڈبہ بند دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ڈبہ بند دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ایک نیوز نیوز: اولپرز نے ایک او ربار کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے.
اولپرز کی جانب سے 15 جولائی سے کمپنی کے مختلف ملک پیک کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بارے دکانداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
نئے نرخ نامے کے مطابق 1000 ملی لیٹر کی قیمت 200 روپے کی جارہی ہے جو پہلے 180روپے تھی۔
واضح رہے کہ اولپرز نے 20 مئی کو 1000 ملی لیٹر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا تھا اور اب ایک بار پھر 20 روپے قیمت بڑھائی جارہی ہے۔
کمپنی کے نئے نرخنامے کے مطابق 1500ملی لیٹر ملک پیک کی قیمت 250 روپے سے بڑھا کر 285 روپے کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جب کہ 250 ملی لیٹر پیک (ایکو لین،ٹی بی اے پاوچ) کی قیمت 50روپے سے بڑھ کر 55روپے کی جارہی ہے۔
اسی طرح اولپرز نے کریم (بالائی)کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے تاہم ملک پیک کے برعکس کریم کی نئی قیمت کا اطلاق 20جولائی سے ہوگا۔ اولپرز کی کریم کی نئی قیمتوں کے مطابق 125ملی لیٹر کریم کی قیمت5روپے کے اضافے سے 100 روپے اور 250ملی لیٹر کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 170 روپے ہوگی۔
واضح رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل اولپرز اور نیسلے نے ایک ساتھ 5دن کے فرق سے قیمتوں میں اضافہ کیا تھا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نیسلے کی جانب سے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔