بھارتی طیاروں کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Jul 14, 2022 | 15:11 PM

  نبیل ملک : بھارت سے بحرین جانیوالے 2طیاروں کی کراچی ایئرپورٹ پر ھنگامی لینڈنگ،دونوں طیارے بارہ گھنٹے قیام کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ھو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی لینڈنگ سے پہلے دونوں طیاروں کے کپتانوں  نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ کیا اور  دونوں کپتانوں نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق  بھارتی طیاروں کی کراچی لینڈنگ کا واقع 12 جولائی کی رات 12 بجے پیش آیا۔ دونوں طیارے 12 گھنٹے تک کراچی میں قیام اور ری فیولنگ کروانے  کے بعد  اپنی اصل منزل ، بحرین کی جانب روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں