ویب ڈیسک:امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے معاہدے کی کاپی حاصل کرلی ہے،مصر اور حماس کے اہلکاروں نے اتفاق رائے کی تصدیق کی،معاہدے پر 3مراحل میں عملدرآمد ہوگا۔
پہلے مرحلے میں33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا،اسرائیل ہر فوجی یرغمالی کے بدلے50 اور باقی یرغمالیوں کے بدلے 30فلسطینی رہا کرے گا۔
دوسرے مرحلے کا آغاز جنگ بندی کے 16 دن بعد ہوگا،جس میں باقی قیدیوں اور فوجیوں کی رہائی ہوگی،تیسرے مرحلے میں طویل مدتی اقدامات اٹھائے جائیں گے جس میں فلسطینیوں کی غزہ میں دوبارہ آباد کاری اور نئی حکومت کا قیام شامل ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق معاہدہ20 جنوری کو ڈونلڈٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے طے پاسکتا ہے۔