ایک نیوز: وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری کی جانب سے پاور سیکٹر میں ہونیوالی تازہ ترین پیش رفت پر ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے سامنے پاور ڈویژن کی جانب سے مزید 18 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی تجاویز پیش کی گئیں ، کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی نے آج پاور ڈویژن کی سمری پر سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی اور ان کے انتظامیہ کو خود کنکشن دینے کی اجازت دے دی، کابینہ نے بل اکھٹا کرنے اور دیگر معاملات نمٹانے کی اجازت دے دی ، اب ان صنعتی زونز کے انتظامیہ کو ایک پوائنٹ پر بجلی مہیا کی جائے گی، ان کی انتظامیہ کو بل اکھٹا کرنے اور نئے کنکشن دینے کا پورا اختیار ہوگا، اس ضمن میں ایک مخصوص او اینڈ ایم میکینزم بنایا جارہا ہے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ سرکلر ڈیٹ جولائی سے نومبر 2024کی مدت میں گردشی قرضہ12ارب روپے کم ہو کر 2381ارب روپے ہوگیا ہے ، 30جون 2024کو گردشی قرضہ 2393ارب روپے تھا، جولائی تا نومبر 2024کی مدت میں ریکوری کی شرح 96%پر پہنچ گئی ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے موجودہ حکومت میں شروع کئے گئے اقدامات کا ثمر پورے سیکٹر کو ملنے لگا ہے ۔