آر می چیف سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات  

آر می چیف سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات  
کیپشن: Bangladesh Army Principal Staff Officer SM Qamarul Hasan meeting with Army Chief

ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن  نے ملاقات  کی ہے۔  

پاک فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر)  کے مطابق بنگلہ دیشی مسلح افواج کے آرمڈ فورسز ڈویژن  کے وفد نے لیفٹیننٹ  جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں پاکستان کا دورہ   کررہا ہے۔  

آئی ایس پی  آر کے مطابق آرمی چیف اور بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی،ملاقات میں دونوں جانب سے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پاک بنگلہ دیشی عسکری قیادت نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 

ترجما ن پاک فوج کے مطابق چیف آرمی چیف اور پرنسپل سٹاف  آفیسر نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر اتفاق کیا ،پاک بنگلہ دیش عسکری قیادت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بیرونی اثر سے پاک پائیدار شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔