پاکستان کے دریا سونا اُگلنےلگے

پاکستان کے دریا سونا اُگلنےلگیں ہیں
کیپشن: Pakistan's rivers are beginning to spew gold

ایک نیوز:ہمارے دریاسونا اگلنےلگے، پنجاب میں اٹک کےقریب دریائے سندھ میں اربوں روپےکے سونےکےذخائرملنےکادعویٰ سامنے آیا ہے۔
 پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ سونےکے یہ ذخائر اٹک میں 32کلومیٹر طویل پٹی پر دریافت ہوئے۔
ابراہیم حسن مراد نےکہاہے جیولوجیکل سروے آف پاکستان نےایک سو ستائیس مقامات سے نمونے اکٹھے کرنے کے بعد ذخائر ملنے کی تصدیق کردی۔
سونےکےذخائرکے دعووں کےبعد مقامی لوگوں کی د ریائے سندھ میں دلچسپی بڑھ گئی، اٹک کے مقام پر لوگ سونا ڈھونڈنےنکل پڑے،نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے کئی مقامات پر دریائے سندھ میں لوگ پہلے ہی ریت چھان کر سونا نکالنے کا کام کرتے ہیں۔    

دوسری جانب  دریائے سندھ میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے محکمہ معدنیات نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

محکمہ معدنیات نے سونے کے ذخائر کے حوالے جیولوجیکل سروے آف پاکستان سے فائنل رپورٹ مانگ لی ، جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی سونے کے ذخائر کے حوالے سے ڈرافٹ رپورٹ سامنے آئی ہے،محکمہ معدنیات نے جیولوجیکل سروے کو فائنل رپورٹ کیلئے لکھ دیا ہے۔