پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17جنوری سے شروع ہوگا

Jan 14, 2025 | 15:14 PM

ایک نیوز: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔
  پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج سے پریکٹس کا آغاز کرینگے ،مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کے بعد کل سے اپنی پریکٹس کا آغاز کرینگے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا 25 جنوری کو ملتان میں ہی کھیلا جائیگا۔    

مزیدخبریں