فلمی سین کیلئےکترینہ کیف نے کس اداکار کو حقیقت میں تھپٹر مارے ؟

فلمی سین کیلئےکترینہ کیف نے کس اداکار کو حقیقت میںتھپٹر مارے
کیپشن: Which actor did Katrina Kaif actually slap for a film scene?

ویب ڈیسک:بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی اور سٹائل کیلئے مانی جاتی ہیں، اداکارنے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ایک فلمی سین کیلئےاداکار عمران خان کو20 تھپڑ مارے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے کا کہنا تھا کہ فلم’  میرے برادر کی دلہن‘کے سیٹ کے ایک سین کیلئے انہیں یہ کرنا پڑا،کترینہ نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے عمران کو ایک خاص مقام پر تھپڑ مارنا تھا، آغاز میں وہ مایوس ہوگئیں کیونکہ وہ سین کو اچھی طریقے سے نہیں نبھاپارہی تھیں جس پر عمران نے مشورہ دیا کہ وہ سین کو حقیقی بنانے کیلئے انہیں حقیقت میں اصلی تھپڑ ماریں۔