انڈر19ویمنز ورلڈ کپ:پاکستان کل آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا

Jan 14, 2025 | 12:50 PM

ایک نیوز: آئی سی سی انڈر19ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی ۔
میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق میچ سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہو گا، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو جوہور کے لئے روانہ ہو گی، آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے ۔
پاکستان پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی، گزشتہ روز پاکستان نے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11رنز سے شکست دی تھی۔    

مزیدخبریں