غزہ سیز فائر کے3مراحل ہونگے:اسرائیلی میڈیا 

غزہ سیز فائر کے3مراحل ہونگے:اسرائیلی میڈیا 
کیپشن: Gaza Ceasefire will have 3 stages: Israeli media

ایک نیوز: اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ سیز فائر کے3مراحل ہونگے،ہر فوجی قیدی اسرائیلی خاتون کے بدلے 50فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
  اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں یرغمال اسرائیلی شہریوں کے بدلے30فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ، اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہو گا، معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔
تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور حکومت سازی پر کام ہوگا۔    

خیال رہے کہ واشنگٹن کیجانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس ہفتے غزہ پر کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ معاہدے کا اعلان آج منگل کو ہو سکتا ہے، غزہ جنگ بندی اگلے بدھ 22 جنوری سے پہلے موثر نہیں ہو گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد اس کے اعلان اور منظوری کے فوراً بعد شروع ہو جائے گا، اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی ایک فہرست حوالے کی ہے جو وہ رہا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن اشارہ دیا کہ مروان برغوثی اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔