جنوبی افریقہ،سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک 

جنوبی افریقہ،سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک 
کیپشن: South Africa, 100 miners died after being trapped in a gold mine

ایک نیوز:خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد غیرقانونی طورپرکان کنی کررہے تھے،ایک ماہ تک کان میں پھنسے رہنے کےبعد ہلاک ہوگئےجبکہ اس کان کو ایک کمپنی نے غیر منافع بخش کان کہہ کرکئی ماہ قبل بند کردیا تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ تین دنوں کے دوران کوئلے کی کان کے تین حادثات میں مجموعی طور پر 14 کان کن ہلاک ہوگئےتھے۔
اتوار کی صبح ہرنائی میں کوئلے کان کے ایک حادثے میں دو کان کنوں کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد بلوچستان میں گزشتہ تین دنوں کے دوران کوئلے کے کان کے حادثات میں مرنے والے کان کنوں کی تعداد 14 ہوگئی تھی-