ویب ڈیسک:اسرائیلی جارحیت کے 100دن مکمل ہونے پرجماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں غزہ مارچ کا انعقاد کیاگیا۔
اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کا کراچی میں غزہ مارچ
شارع فیصل پر غزہ ملین مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت کراچی کے شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
مارچ سے ٹیلی فونک خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور یورپ کی سرپرستی اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے، غزہ میں بچوں اورخواتین کو بےدریغ شہیدکیا جارہا ہے، 58 اسلامی ممالک کو اہل غزہ کے لیےکھڑا ہونا چاہیے تھا، افسوس عالم اسلام کےحکمرانوں اور اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اپنائی ہے۔
سراج الحق کاکہنا تھا کہ عوام کرپشن سے پاک پاکستان کے لیے، اہل غزہ اور فلسطینیوں کی مدد کے لیے انتخابات میں کرپٹ اور بزدل حکمرانوں کو مسترد کر دیں اور 8 فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔
کراچی میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ،ہزاروں افراد کی شرکت
Jan 14, 2024 | 23:52 PM