دوسرا ٹی ٹوئنٹی :مداح جنگلاپھلانگ کے کوہلی سے ملنے پہنچ گیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی :مداح جنگلاپھلانگ کے کوہلی سے ملنے پہنچ گیا
کیپشن: دوسرا ٹی ٹوئنٹی :مداح جنگلاپھلانگ کے کوہلی سے ملنے پہنچ گیا

ویب ڈیسک :افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک مداح گراونڈ کا جنگلہ پھلانگ کر ویرات کوہلی سے گلے ملنے گراونڈ میں پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان باونڈری کے قریب ویرات کوہلی کے گلے سے لگا ہواہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار تیزی سے دوڑتے ہوئے آ رہے ہیں ۔ نوجوان کو سیکیورٹی فینس پھلانگنے پر حراست میں لیا گیا اور بعدازاں تاکو گنج تھانے منتقل کر دیا گیا ۔


 پولیس اہلکار کے مطابق نوجوان کے پاس میچ کا ٹکٹ موجود تھا اور وہ سٹیڈیم میں نریندر ہیروانی گیٹ سے داخل ہوا ، نوجوان ویرات کوہلی کا بڑا مداح ہے اور کافی عرصہ سے ان سے ملنے کی کوشش میں تھا ۔واضح رہے کہ افغانستان اوربھارت کے درمیان ہونیوالے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔