پنجاب کے کئی اضلاع میں گندم کی قلت ،قیمت میں اضافے کا خدشہ

Jan 14, 2024 | 22:51 PM

ویب ڈیسک :پنجاب میں 35 لاکھ ٹن اضافی گندم ہونے کے باوجود  کئی اضلاع کو گندم کی قلت کاسامنا ہے  جس کے باعث قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 
تفصیلات کےمطابق گندم کی قلت کی شکایات ڈائریکٹر فوڈ کو موصول ہوئی۔ جس پر ڈائریکٹر فوڈ نے زیادہ گندم رکھنے والے اضلاع کوکمی کاسامنا کرنے والے اضلاع کی مدد کی ہدایت کردی ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرپلس اضلاع پچیس فیصد تک گندم فراہم کرسکیں گے ۔ ڈائریکٹر فوڈ نے اپنے فیصلہ سے تمام سیکرٹریز۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں