ویب ڈیسک:رہنما ن لیگ احسن اقبال نے دانیال عزیز پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کا الزام لگادیا۔
شکرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لیے درخواست تک نہ دی تھی، پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی۔پی ٹی آئی نےگھاس نہ ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔
احسن اقبال کاکہنا تھا کہ2013میں بھی لیگی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی میں نے 20منٹ کے دلائل دیئے اور وفاداری کی گارنٹی دی تھی ۔
سابق وزیر کاکہنا تھا کہ دانیال عزیز نے ن لیگ پرمہنگائی کاالزام لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا ۔