لیگی رہنماطلال چودھری نے والد کی الیکشن مہم شروع کردی

Jan 14, 2024 | 22:07 PM

ایک نیوز :لیگی رہنما طلال چودھری نے پی پی 101سے اپنے والد اشرف چودھری کی انتخابی مہم شروع کردی 

سابق وزیر مملکت طلال چودھری کا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کرنے آیا،ہمارا ماضی عوام کے سامنے ہے،جھوٹ بول کر ووٹ نہیں لینا چاہتے۔ہماری کارکردگی اور عوامی خدمت کو عوام جانتے ہیں۔حلقے کے سیوریج مسائل سمیت تمام مسائل کو حل کرواؤں گا ۔ 8 فروری کو کارکردگی کی بنیاد پر عوام ہمیں پھر سے کامیاب کروائیں گے۔ عوام کا صحیح فیصلہ ہی پاکستان کو آگے لیکر جائیگا۔ دکھ کی بات ہے کہ عوام کی روٹی اور بل آج بہت مہنگے ہیں۔

طلال چودھری کاکہنا ہے کہ  یہ ظلم ہے کہ عوام آج مشکل میں ہیں۔ اقتدار میں آ کر روٹی، بجلی و گیس اور دیگر اشیا سستی کریں گے۔ نوجوانوں کو نوکریاں اقتدار میں آ کر نواز شریف دلوائیں گے۔ نواز شریف نے وعدے کے مطابق جڑانوالہ کو موٹروے دی۔ یونیورسٹی اور انڈسٹریل سٹیٹ جڑانوالہ کا حق ہے۔ شیر کو ووٹ دینے والوں کے مقروض رہیں گے۔

مزیدخبریں