موٹرویزشدید دھندکےباعث بند 

Jan 14, 2024 | 21:46 PM

ایک نیوز :موٹرویز کو شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ ،موٹروے ایم فور شورکوٹ سے فیصل آباد،موٹروے ایم فائیوشیر شاہ سے ظاہر پیر  تک بند کردی گئی۔قومی شاہرات پر دھند کادورانیہ موسم سرد ہونے کیساتھ بڑھ سکتا ہے۔روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

ترجمان کے مطابق روڈ یوزرز  صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

مزیدخبریں