ویب ڈیسک: پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت زیدی پچھلے کچھ عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اداکاری کے علاوہ و شوکت زیدی 1970 سے 1998 تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔اُنہوں نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔
شوکت زیدی نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت آفاق پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ سے ملی جس میں انہوں نےمختلف قسم کے دلچسپ کردار ادا کیے۔