ہالی ووڈ سٹار ایلک مسرانتقال کرگئے

ہالی ووڈ سٹار ایلک مسرانتقال کرگئے
کیپشن: ہالی ووڈ سٹار ایلک مسرانتقال کرگئے

ویب ڈیسک:ہالی ووڈ ڈرامہ سیریز 'آل مائی چلڈرن کے سٹار اور امریکی اداکار ایلک مسر50سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
 ڈرامہ سیریز آل مائی چلڈرن میں ڈیل ہنری کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ایلک مسر کے انتقال کی تصدیق منگیترنے بھی کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مسر کی منگیتر پیگی نے اپنے ایک پیغام میں اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کی محبت کو الوداع کریں، یہ میری زندگی کا سب سے برا دن ہے اور میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔
ایلک کے ساتھی سٹار ایڈم سینڈلر نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس آدمی سے پیار کرتا تھا، وہ ایک عظیم اور شاندار آدمی تھا، یقین نہیں آتا کہ وہ چلا گیا ہے۔