مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل کیس میں اہم پیشرفت

مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک : مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے مولانا کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق سیکیورٹی ادروں نے چار ملزمان کی نشاندہی کی تھی،  ایک ملزم کو منڈی بہاؤالدین ،ایک کو راولپنڈی اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،  ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا،  ملزمان کےبیرون ملک سے بھی رابطے تھے۔