ویب ڈیسک: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی ہے، کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہوں گے۔2018میں ہم ایک جذبے کیساتھ آئے تھے، پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی تاہم ہمارا مؤقف وہی ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملنے کا فیصلہ ہمارا نہیں، الیکشن کمیشن کا ہے۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی کامزید کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ایک اچھی چیز ہے، ن لیگ سے
کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ اور کچھ پر مقابلہ ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ہماری پارٹی مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالے گی، ہم تجربوں سے سیکھ گئے ہیں، لودھراں اور ملتان دونوں میری پہلی ترجیح ہیں، ہم نے مانگ تانگ کر یہ سیٹ نہیں لی۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کا مہنگائی ہے، معیشت باتیں کرنے سے ٹھیک نہیں ہوتی، اس کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔