ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے انتخابی نشان ”بلا“نہ ملنےپرامیدواروں کو ایک ہی چھتری تلے جمع کرنے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
سوشل میڈیا ٹیم کی حکمت عملی کے بدولت کارکن امیدواروں کے انتخابی نشانات کے بارے میں معلومات ایک سرچ پر حاصل کر سکیں گے۔
پی ٹی ائی ایک سرچ ایبل ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے جس میں پارٹی کے تمام امیدواروں کے نام حلقے اور انتخاب نشانات کی معلومات شامل کی جائیں گی۔
پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلان کیا کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک ویب پورٹل تیار کر لیا ہے جہاں پر صارفین حلقے کے ذریعے پارٹی امیدوار اور اس کے انتخابی نشان کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔
پی ٹی آئی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔تاہم اس پورٹل میں اب تک امیدواروں کا ڈیٹا موجود نہیں۔
پی ٹی ائی کا کہنا ہے کو امیدواروں کا ڈیٹا آتے ہی اس پورٹل کو لائیو کر دیا جائے گا۔