ویب ڈیسک :چین نے تائیوان کے انتخابی نتائج پر امریکا کے بیان پر ’سخت افسوس‘کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق چین کی جانب سے امریکا کے بیان پراس وقت افسوس کا اظہار کیاگیاجب واشنگٹن کی جانب سے خود مختار جزیرے کے صدارتی انتخابات میں آزادی کی جانب جھکاؤ رکھنے والے رہنما لائی چنگ ٹے کو جیت پر مبارکباد دی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لائی چنگ نے ہفتے کے روز اپنے حریف پر 9لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔لائی چنگ نے صدارتی انتخابات کی مہم چین کے سفارتی دباؤ اور چینی لڑاکا طیاروں کی تقریباً روزانہ ہونے والے دراندزی کے درمیان انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے اور اس نے جزیرہ نما خطے پر قبضہ کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز لائی چنگ کو ان کی جیت پر مبارکباد دی تھی جس پر آج رد عمل دیتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی بیان ’تائیوان کی آزادی‘ علیحدگی پسند قوتوں کو سنگین غلط اشارہ دیتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’ہم اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔چین ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا بیان ’متحدہ چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ تائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات برقرار رکھنے کے اس کے اپنے عزم کے بھی خلاف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے ساتھ اپنی باضابطہ بات چیت بند کرے اور ’تائیوان کی آزادی‘ علیحدگی پسند قوتوں کو غلط سگنل دینا بند کرے۔