دوسرا ٹی ٹوئنٹی :چاچو کہنے پر افتخار احمد فین پر برہم :ویڈیووائرل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی :چاچو کہنے پر افتخار احمد فین پر برہم :ویڈیووائرل
کیپشن: دوسرا ٹی ٹوئنٹی :چاچو کہنے پر افتخار احمد فین پر برہم :ویڈیووائرل

ویب ڈیسک :نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران باونڈر ی پر کرکٹ شائقین کی جانب سے چاچو کہنے پر افتخار احمد فین پر برہم ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات  کےمطابق سوشل میڈیا وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح آل راؤنڈر افتخار احمد کو چاچوکہہ کر پکارتا ہے تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ مداح نے افتخار احمد کو چاچو کہا تھا۔ مڈل آرڈر بیٹر مداح کو چپ کرانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر مداح کہتا ہے کہ میرے چپ ہونے سے کیا ہو جائے گا میں آپ کا فین ہوں ۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ۔