ویب ڈیسک :تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں 2010 اور 2011کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا، پارٹی میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی۔ پی ٹی آئی کے جعلی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا۔
تفصیلات کےمطابق نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ایک پارٹی اپنے اندر جمہوریت پیدا نہیں کرسکتی تو ان سے جمہوریت کی کیا توقع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی حیثیت آزاد امیدواروں کی ہے، آزاد امیدوار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نئی پارٹی ہے، پورے صوبے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پورے صوبے میں تقریباً 70 حلقوں سے امیدوار وں کو کھڑا کر رہا ہوں۔