ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی ناکامی کے بعد ”ہم عوام پاکستان پارٹی“نے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق ہم عوام پاکستان پارٹی نے ایک اور درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلے کے نشان سے متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے، الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔28 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے ہمیں خط لکھا کہ بلے کا کیس زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ نے اب پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس نمٹا دیا ہے۔
ہم عوام پاکستان پارٹی نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ بلے کے نشان سے متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے، الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔
واضح رہے کہ ہفتے کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔