ن لیگ نے ان کو ٹکٹس دیں جو نوازشریف کے والد کو گالیاں دیتے رہے ، چودھری نثار

Jan 14, 2024 | 17:14 PM

ایک نیوز :سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ان امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں جو نوازشریف کے والد گالیاں دیتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری  نثار نے واہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے بڑا آسان ہے کہ میں پارٹیوں پہ تنقید کروں لیکن الیکشن میں تنقید ہوتی ہے مجھے کئی دوستوں نے کہا ہے کہ ذرا جذباتی تقریر کیا کریں، میں کیوں کسی پارٹی پہ تنقید نہیں کرتا میں اپنی کارکر دگی پہ آپ سے ووٹ مانگنا چاہتا ہوں۔

 چودھری نثار کا مزید کہناتھا کہ میں بچوں کےآگے ہاتھ باندھ کر نہیں کھڑا ہو سکتا ۔ میرا انتخابی نشان جہاز ہے اور آٹھ فروری کو جہاز پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کرائیں ۔ان کا کہناتھا کہ  آپ ووٹ مانگیں گے تو لوگ آپ کی عزت کریں گے کوئی نہیں کہے گا اس دو نمبر  بندے کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ آرڈیننس فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں ۔

مزیدخبریں