کراچی:ڈکیتی کے دوران فائرنگ نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

Jan 14, 2024 | 14:31 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی میں ڈاکووں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ ماں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، بیٹا زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں ڈکیتی کی ناکام کوشش کے دوران ملزم نے فائرنگ کردی۔ یہ واردات پاکستان بازار تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر کی گئی۔

زخمی اسد نے بتایا کہ رات تین بجے گھر میں کسی کے کودنے کی آواز سے آنکھ کھلی۔ ایک مسلح شخص نے ڈکیتی کی کوشش کی۔

اسد نے بتایا کہ جب اس نے ملزم کو دبوچنے کی کوشش کی تو اس نے گولی چلادی۔ گولی اسد کے ہاتھ کو چھوتی ہوئی اس کی والدہ کے سر میں لگی۔ وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں اور پولیس کچھ بھی کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے ذریعے جائزہ لیا جارہا ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے یا کچھ اور۔

مزیدخبریں