لاہور :قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ

لاہور :قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ
کیپشن: لاہور :قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی لسٹیں جاری کر دیں،الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں میں مسلم لیگ کو شیر، پیپلزپارٹی کو تیر، جماعت اسلامی کو ترازو، استحکام پاکستان عقاب، مرکزی مسلم لیگ کرسی، تحریک لیبیک کرین کے امیدواروں کو پارٹی نشانات دیئے گئے ۔

 لاہور کے حلقہ این اے 117سے ابرار الحق کو ’گٹار‘ جبکہ  عبدالعلیم خان کو ’عقاب‘ کا نشان الاٹ ہوا،این اے 118سے عالیہ حمزہ کو ’ڈائس‘ جبکہ حمزہ شہباز شریف کو ’شیر‘ کا نشان ملا،این اے 119سے مریم نواز کو ’شیر‘ کا نشان ملا جبکہ تحریک انصاف کے شہزاد فاروق ’ٹرالی‘ کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔

این اے 120سے سردار ایاز صادق کو ’شیر‘ کا نشان ملا،این اے 121سے شیخ روحیل اضعر کو ’شیر‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے وسیم قادر ’وکٹ‘ کے نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

این اے 122 سے اظہر صدیق کو ’میڈل‘ ،خواجہ سعد رفیق کو ’شیر‘،سردار لطیف کھوسہ کو الفابیٹ’(K)‘ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 123 سےشہباز شریف کو ’شیر‘ کانشان ملا جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار افضل عظیم ’ریڈیو‘ کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔ 

این اے 124 سے رانا مبشر اقبال کو  ’شیر‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ضمیر ایڈووکیٹ ’ڈولفن‘ کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے۔ 

این اے 125 سے خرم شہزاد کو ’کرین‘ کا نشان دیا گیا،این اے 125سے ن لیگ کے افضل کھوکھر سمیت 19امیدواروں مدمقابل ہیں،پی ٹی آئی کے جمیل اصغر بھٹی کو ’ڈھول‘ کا نشان الاٹ جاری کیا گیا۔

این اے 126 سےملک سیف الملوک کھوکھر کو ’شیر‘ نشان ملا۔

این اے 127 سے بلاول بھٹو کو ’تیر‘ کا نشان الاٹ کیا گیا،ن لیگ کے عطا تارڑ میدان میں  ہیں،اس حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار شبیراحمد گجر کو انتخابی نشان ’حقہ‘ مل گیا جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کو ’کلاک‘ کا نشان ملا ہے۔

  این اے 128لیاقت بلوچ کو ’پیمانہ‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے سلمان اکرم ’ریکٹ‘ کے میدان سے قسمت آزمائی کریں گے کو ٹکٹ دیا گیا۔

این اے 129محمداکرن ڈوگر کو ’مور‘ جبکہ شفقت محمود کو ’چارپائی‘ کا نشان ملا ہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار میاں اظہرکو ’وکٹ‘ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

 لاہور کے حلقہ این اے 130سے نواز شریف کو ’شیر‘ کا اور اقبال احمد خان کو ’تیر‘ کا نشان دیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو ’لیپ ٹاپ‘ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔