ملتان:پی ٹی آئی کےسابق ایم پی اےکاآئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ

Jan 14, 2024 | 13:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی کو ملتان سے اہم کامیابی مل گئی،تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی نےآئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ آئی پی پی  جہانگیر ترین آج ملتان پہنچیں گے،جہانگیر ترین آج ظہیر الدین علیزئی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرینگے،ظہیر الدین علیزئی اپنے دیگر ساتھیوں اور پٹھان برادری کے ہمراہ جہانگیرترین کی حمایت کا اعلان کرینگے۔

جہانگیر ترین پی پی 216 سے امیدوار صوبائی اسمبلی بابر شاہ سے بھی ملاقات کرینگے،جہانگیر ترین حلقہ این اے 149 ملتان کی مختلف اہم شخصیات، کارکنوں سے ملاقات کرینگے۔

مزیدخبریں