ایک نیوز: عام انتخابات 2024 کے لیے کراچی کے حلقوں سے حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ کر دیئے گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشتوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جبکہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے فارم 33 بھی جاری کردیا گیا جس میں امیدواروں کو انتخابی نشان آلاٹ کئے گئے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم ) پاکستان کو پتنگ اور جماعت اسلامی کو ترازو کا انتخابی نشان ملا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کو لالٹین اور مہاجر قومی موومنٹ کو موم بتی ملی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کو تیر، مسلم لیگ ( ن ) کو شیر اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کو عقاب کا نشان ملا۔
فارم 33 کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کو کرسی ، گرینڈ ڈیموکریکٹ الائنس ( جی ڈی اے ) کو اسٹار کا نشان ملا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں اور آزاد امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیئے گئے ہیں۔