ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 117 میں 20، این اے 118 میں 13 اور این اے 119 میں 19 امیدوار مدمقابل ہونگے،این اے 120 میں 27، این اے 121 میں 15، اور این اے 122 میں 21 امیدوار مدمقابل ہونگے،این اے 123 میں 16، این اے 124 میں 13، این اے 125 میں 19 امیدوار قسمت آزمائیں گے،این اے 126 میں 19، این اے 127 میں 25 اور این اے 128 میں 22 امیدوار میدان میں اتریں گے ۔این اے 129 سے 19 جبکہ این اے 130 سے 18 امیدوار آمنے سامنے ہونگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کو ’چینک‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ شوکت یوسفزئی کو ’ریکٹ‘ کا نشان مل گیا۔
پارٹی رہنما شہریارآفریدی کو ’بوتل‘ کے نشان پر الیکشن لڑنا ہوگا، شاندانہ گلزار کو ’پیالہ‘ اور مہر بانو قریشی کو ’چمٹا‘ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
ملتان سے زین قریشی کو ’جوتے‘، ڈاکٹر ریاض لانگ کو ’راکٹ‘، لاہور سے عالیہ حمزہ ملک کو ’ڈائس‘ ، بھکر سے ثناء اللہ خان مستی خیل کو ’لیٹربکس‘ کا نشان مل گیا۔
پرویزالہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی ’فریج‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گی، ملتان سے ہی عامر ڈوگر کو ’کلاک‘ کا انتخابی نشان مل گیا، عرفان اللہ خان نیازی کو ’گھڑیال‘ کا نشان ملا ہے۔
این اے 118 سے محمد خان مدنی کو ’بھیڑ‘، میاں اسلم اقبال کو ’جہاز‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ زبیر نیازی ’پیراشوٹ‘ اور پی پی 169 سے میاں محمود الرشید ’ریکٹ‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
تحریک انصاف کے امیدوار این اے 107 سے مہر ریاض فتیانہ کو’کرسی‘ ، پی پی 123 آشفہ ریاض فتیانہ اور پی پی 124سے سیدہ سونیا علی رضا شاہ کو ’پیالہ‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
این اے 122 سے تحریک انصاف کے اظہر صدیق کو ’میڈل‘ جبکہ لطیف کھوسہ کو الفابیٹ ’(K)‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 123 سے پی ٹی آئی امیدوار افضال عظیم پاہٹ کو ’ریڈیو‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
این اے 124 سےپی ٹی آئی امیدوار سردار عظیم اللہ کو ’گھڑی‘ اور ضمیر احمد کو ’ڈولفن‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 125 سے پی ٹی آئی امیدوار جمیل اصغر بھٹی کو ’ڈھول‘ کا نشان مل گیا۔
این اے 128 سے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو ’ریکٹ‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 129 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں اظہر ’کرکٹ سٹمپ‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔این اے 130 سے یاسمین راشد کو ’لیپ ٹاپ‘ کا نشان الاٹ کیا گیا۔
حلقہ این اے 152 سے عمران شوکت کو ’ٹنل‘، این اے 75میں طاہر جاوید ’چارپائی‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے جبکہ علی اصغر کو ’کنویں‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
این اے 49 اٹک سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میجر طاہر صادق کو ’بھیڑ‘ کا نشان مل گیا، این اے 50 اٹک سے پی ٹی آئی نامزد امیدوار ایمان طاہر صادق کو ’water tribune‘ کا نشان الاٹ کر دیا گیا ،بٹگرام سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھی آزاد انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا۔
این اے 47 سے تحریک انصاف کے شعیب شاہین بطور آزاد امیدوار میدان میں اتریں گے،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے شعیب شاہین کو ’فاختہ‘ کا انتخابی نشان جاری کر دیا گیا،طارق فضل چوہدری کو ’شیر‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا،این اے 47 سے مجموعی طور پر 37 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
این اے 47 سے 25 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔12 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں اتریں گے۔
اسلام آباد/انتخابی نشانات
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کردیئے گئے۔تینوں حلقوں سے مجموعی طور پر 119 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے۔
این اے46
این اے 46 میں مجموعی طور پر 44 امیدوار میدان میں اتریں گے،این اے 46 سے 29 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔16 جماعتوں کے امیدوار بھی این اے 46 میں قسمت آزمائی کریں گے۔
این اے 46 میں آزاد امیدوار مصطفین کاظمی کا انتخابی نشان ’پیراشوٹ‘ ہوگا،این اے 46 میں شعیب شاہین کا انتخابی نشان ’شوز‘ ہوگا۔
این اے 47
این اے 47 سے مجموعی طور پر 37 امیدوار میدان میں اتریں گے،این اے 47 سے 25 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔12 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں اتریں گے۔
این اے 47 میں آزاد امیدوار چوہدری الیاس مہربان کو ’بیٹری‘ کا نشان دے دیا گیا،این اے 47 میں مصطفی نواز کھوکھر ’کلاک‘ کے انتخابی نشان پر میدان میں اتریں گے،این اے 47 میں خواجہ سرا امیدوار کا انتخابی نشان ’سبزمرچ‘ہوگا۔
این اے 48
این اے 48 میں مجموعی طور پر 38 امیدوار میدان میں اتریں گے،این اے 48 سے 27 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔11 جماعتوں کے امیدوار بھی این اے 48 میں قسمت آزمائی کریں گے۔
این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز ’انار‘ کے نشان پر میدان میں اتریں گے،پی ٹی آئی کے علی بخاری بطور آزاد امیدوار ’پیراشوٹ‘کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
راولپنڈی/انتخابی نشانات
عام انتخابات سال 2024 کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ کردیئے گئے۔حلقہ این اے 53 سے 21 اور حلقہ این اے 56 سے 31 امیدواروں کو نشانات الاٹ ہوئے ہیں،راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 9 سے 21 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہوئے۔
پی ٹی آئی کے راشد حفیظ کو ’سلیٹ‘ اور راجہ ناصر محفوظ کو ’ڈولفن‘ کا نشان الاٹ کیا گیا،پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر کو ’ملکہ‘ کانشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 57 اور پی پی 19 سے سابقہ پی ٹی آئی کے چوہدری عدنان کو ’کلاک‘ مل گیا۔
شاہ پور اور سرگودھا
پی ٹی آئی امیدوار چودھری افتخارحسین کو پی پی 80سے انتخابی نشان بینچ ،سردار بہادر عباس کو مور،سردار عاصم شیرمیکن کو شیر،سید غلام شبیر شاہ کو مائیک،سید محمد رضا شاہ کو چارپائی،سیف الرحمان کو پیالہ،شہزاداحمد خان کو واٹرکولر،ضرغام حیدر کو کرکٹ وکٹ،عنصرحیات کو ابابیل،گل محمد شاہ کو حقہ،محمد بشیر کو ترازو، محمد جمشید کو ریچھ،محمد خان کو فاتحہ،محمد خان کو کرین،محمد شفقت کو بوتل،محمد عرفان کو میزکرسی،محمد طاہر کو دارنتی،مظہرحسین شاہ کو تمغہ ،میاں محمد علی رضا کو تیر،ندیم افضل گوندل کو گھڑیال،نعیم حیدر کو لیپ ٹاپ ،نیئرعباس کو طوطا نشان الاٹ ہوا۔
میانوالی
میانوالی ٹو این اے 90سے 16امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے گئے۔
این اے 90سے لیگی امیدوار حمیرحیات خان روکھڑی کو شیر،امیدوار عمیر خان نیازی کو دروازہ،پیپلزپارٹی کے راناعزیزالرحمان کو تیر،تحریک لبیک پاکستان کے محمد طیب کو کرین،جماعت اسلامی کے محمد اسلم خان کو ترازو،لیگی امیدوار طاہرجاوید کو کرسی،آزاد امیدوار علی حیدر نورخان کو چارپائی کانشان جاری کیاگیا۔
پی پی 85سے اقبال خٹک کو انتخابی نشان مہر،پی پی 89سے آزاد امیدوار داؤد خلیل امین کو صوفہ،،پی پی 87سے ملک محمد خان کو پریشرککر،پی پی 88سے ممتازاحمد کو چینک کاانتخابی نشان الاٹ کیاگیا۔
پی پی 89سے آزاد امیدوار جمال احسن کو بوتل کانشان الاٹ کیاگیا۔
میلسی
میلسی این اے 159سے سے پی ٹی آئی امیدوار اورنگزیب خان کو حقہ،آزاد امیدوار انوارخان کو جہاز،پیپلزپارٹی کے محمود خان کو تیر،تحریک لبیک کے محمد اقبال کو کرین،لیگی امیدوار سعید احمدخان کو شیر،جے یو آئی کے سید محمد طاہر کو انتخابی نشان کتاب ،ق لیگ کے امیدوارساجد بشیر کو انتخابی نشان کرسی،آزاد امیدوارمحمد فارق کو انتخابی نشان ریڈیو الاٹ کیاگیا۔
میاں چنوں
این اے 146سے پیر ظہورحسین قریشی کو انتخابی نشان حقہ،پی پی 207سے پی ٹی آئی امیدوار عباس علی کو حقے کانشان الاٹ کیاگیا۔
جہانیاں
این اے 147سے ن لیگ امیدوار چودھری افتخارنذیرکوشیر،پی ٹی آئی کے نوید حمید کو حقہ،استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب،تحریک لبیک کے ایازخان نیازی کو کرین،ق لیگ کے امیدوار محمد شمشاد کو کرسی کانشان الاٹ کیاگیا۔
چیچہ وطنی
چیچہ وطنی پی پی 204سے پی ٹی آئی امیدوار میجر(ر)سرور کومائیک،عادل سعید کو پیالہ،استحکام پاکستان پارٹی کے ملک فلک شیر کو عقاب،آزاد امیدوار شاہد منیر کو حقہ،ق لیگ کے چودھری امجد جٹ کو کرسی ،تحربیک بینک کے عمر سلیم کو کرین کانشان الاٹ کیاگیا۔
پی پی 204سے استحکام پاکستان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث ن لیگ نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ناراض لیگی امیدوار شاہد منیرنے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔
ساہیوال
پی پی 79 تحصیل ساہیوال ضلع سرگودہا
پی پی 79سے لیگی امیدوار تیمور خان کو شیر،تحریک لبیک کے حاجی اللہ دتہ کو کرین ،علی اصغر کو ڈولفن،آزاد امیدوارنظام الدین سیالوی کو پیالہ،آزاد امیدوار حاجی احمد کھوکھر کو حقہ،مسلم پارٹی کے راناذیشان کو چڑیا،آزاد امیدوار حسن بلال کو ریکٹ،نورحیات کو جہاز،حافظ اللہ بخش کو مور کانشان الاٹ کیاگیا۔
شاہ کوٹ
این اے 111سے پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری ارشد ساہی کو چارپائی،پی پی 132سے عدنان اشرف کو چارپائی،پی پی 133سے میاں عاطف کو چارپائی کانشان الاٹ کیاگیا۔
بھلوال
پی پی 72سے آزاد امیدوار چودھری سہیل اختر کو پیالہ،لیگی امیدوار منصوراعظم سندھو کو شیر،آزاد امیدوار ساجد گجر کو مور،تحریک لبیک کے آصف علی کو کرین،طارق محمود کو فاختہ،جماعت اسلامی کے مبشیراحمد گجر کو ترازو،فضل احمد کو ریڈیو،کامران اقبال کو درواز،محمد عثمان کو حقہ،ناصرعلی کو نلکا،نفیس احمد کو مالٹا،واجد عمران کو ریکٹ،ڈاکٹرزاہد اقبال غوری کو تیر،ارسلان احمد کو پین کاانتخابی نشان الاٹ کیاگیا۔
چکوال
این اے 58سے چودھری ایاز امیر کو موبائل،عمر قیصر عباس کو بلے باز،محمدجہانگیر ملک کو ریوالور کاانتخابی نشان الاٹ کیاگیا۔
قصور
پی پی 177سے پی ٹی آئی کے مہراسلم کو کرکٹ وکٹ،نعیم صفدر انصاری کوشیر،این اے 132سے شہبازشریف کو شیر،پی ٹی آئی کے محمد حسین ڈوگر کر کرکٹ وکٹ،پیپلزپارٹی کے چودھری منظور کو تیر،سعید وسیم شیخ کو شیر،مقصود صابری کو کرکٹ وکٹ کانشان الاٹ کیاگیا۔
رینالہ خورد
رینالہ خورد این اے 135سے سے ملک اکرام بھٹی اور پی پی 185سے مہرمحمد جاوید کو چارپائی،این اے 135سے ملک اکرم بھٹی کو چارپائی کانشان الاٹ کیاگیا۔
منکیرہ
منکیرہ پی پی 91سے سعید اکبرخان کو حقہ،غضنفرعباس چھینہ کو مور،اخترقاسم گھلو کو بکری،ڈاکٹرعبدالرؤف سیالکوٹی کو ڈرل مشین،این اے 92سے رشید اکبر خان نورانی کو حقہ،ڈاکٹرافضل خان کو مور کانشان الاٹ کیاگیا۔
حویلی لکھا
این اے 138سے منظوروٹو کو مور،پی ٹی آئی کے ارشد مہار ایڈووکیٹ کو بنچ،پیپلزپارٹی کے احمد حسن کو تیر،عوامی تحریک کے رفیع کمبوہ کو موٹرسائیکل،لیگی امیدوار میاں معین وٹو کو شیر،مشتاق رحمانی کر کرین،جماعت اسلامی کے اخترحسین کو سکیل ،وسیم شوکت کو کرسی،آزاد امیدوار چاند بی بی کو اناناس،محمد حسین سیال کو کھسہ،سردارحیدر وٹو کو چینک کانشان الاٹ کیاگیا۔
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔عام انتخابات کے لیے آزاد امیدواروں کو 177 انتخابی نشانات الاٹ کیئے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی ہے۔