کراچی:ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےماں قتل،بیٹازخمی 

کراچی:ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےماں قتل،بیٹازخمی 
کیپشن: Karachi: Mother killed, son injured by firing on robbery resistance

ایک نیوز:کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےماں قتل اوربیٹازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے ماں جاں بحق اور بیٹے  زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کاواقعہ رات گئے گلشن بہار میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا،جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا،فائرنگ سےزخمی نوجوان کی  شناخت اسدکےنام سےہوئی جو زیر تربیت پولیس اہلکار ہے۔
پولیس کےمطابق فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالی خاتون کی شناخت یاسمین کےنام سےہوئی،واردات میں ملوث ایک ملزم اپنا پستول چھوڑ کر فرار ہوگیا،واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔