ویب ڈیسک:پروازمیں تاخیرہونےپربالی ووڈ اداکارہ رادھیکاآپٹےکوایئرپورٹ عملےنےمسافروں سمیت ایروبرج کےاندرہی بندکردیا۔
بالی ووڈاداکارہ رادھیکاآپٹےنےویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرکچھ تصاویراورویڈیوشیئرکیں جن میں وہ مسافروں کےہمراہ ایئرپورٹ کےایروبرج کےاندرموجودہیں۔
اداکارہ کا پوسٹ میں کہناتھاکہ آج صبح ساڑھے8بجےمیری پرواز نے اُڑان بھرنی تھی لیکن میری پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی اور ایئرپورٹ عملے نے مجھ سمیت تمام مسافروں کو ایرو برج میں ڈال کر ہمیں اندر بند کردیا۔
رادھیکاآپٹےکامزیدکہناتھاکہ ایرو برج کے اندر بند مسافروں میں چھوٹے بچوں سمیت بوڑھے مسافر بھی شامل تھے،اوروہاں پینےکاپانی بھی دستیاب نہیں تھا،نہ ہی کھانے کے لیے کچھ تھا۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ پروازمیں تاخیرکی وجہ بس یہی بتائی جاتی رہی ہےکہ عملہ تبدیل کرنا پڑا، نیا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا اور ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ عملہ کب تک پہنچے گا۔
رادھیکا آپٹے کامزیدکہناتھاکہ میں نے ایئرپورٹ عملے کی ایک بدتمیز خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ یہی کہتی رہی کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور کوئی تاخیر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رادھیکا آپٹے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھارت کے کونسے شہر کے ایئرپورٹ پر موجود تھیں اور نہ ہی اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ایئرلائن کا نام بتایا۔