ویب ڈیسک: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی20سیریزمیں کیویزکوبڑادھچکالگ گیا،جوش کلارکسن کندھےکی انجری کاشکارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کےخلا ف ٹی20سیریزمیں شامل جوش کلارکسن کندھےکی انجری کاشکارہوگئے،جس کی وجہ اب وہ سیریزسےباہرہوگئےہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوش کلارکسن سپر سمیش میں کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے اور پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شرکت کا موقع گنوابیٹھے۔
کیوی ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ جوش کلارکسن کی جگہ اب سینٹرل سٹیگز ول ینگ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، انکی جگہ سٹیگز کو تیسرے میچ میں پلئینگ الیون میں جگہ دی گئی تھی۔
قبل ازیں سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل آل راؤنڈر مچل سینٹنر کوویڈ-19 وائرس کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی تھی۔