ویب ڈیسک:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)رمیزراجہ محمدحارث کوموقع نہ دینےپرٹیم سلیکٹرپربرس پڑیں۔
سابق چیئرمین (پی سی بی)کرکٹ بورڈ رمیزر اجہ نےکرکٹ ویب سائٹ کوانٹرویودیاجس میں کمنٹیٹرکاکہناتھاکہ ٹی20ورلڈکپ2023کےدوران محمدحارث نےشاندارپرفارمنس کامظاہرہ کیاتھامگراسکےباوجود اس کوموقع نہیں دیاگیا۔
رمیزراجہ کامزیدکہناتھاکہ نوجوان بیٹر کا اسٹرائیک ریٹ 200 سے زائد کا تھا اور اس اسٹرائیک ریٹ کیساتھ کوئی بیٹر مستقل مزاجی سے رنز اسکور نہیں کرسکتا کیونکہ اس میں رسک ہوتا ہے۔
حارث 20-30 رنز کی اننگز کھیلتا ہے لیکن وہ اسکو طویل اننگز میں نہیں بدل پاتا، پہلے ایک کرکٹر کو 180 کے اسٹرائیک ریٹ تک پہنچایا گیا اب اسکو پلان میں شامل نہیں کیا، اس سے کھلاڑی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔
سابق چیئرمین نے سوال کیا کہ اگر آپ کے پلان میں صائم ایوب ہیں تو محمد حارث کو کیوں چھوڑ دیا؟۔