یمن پرامریکاکاایک اورحملہ،5افرادجاں بحق،متعددزخمی

یمن پرامریکاکاایک اورحملہ،5افرادجاں بحق
کیپشن: Another US attack on Yemen, 5 people died

ویب ڈیسک: یمن پرامریکاکےایک اورحملےکےنتیجےمیں 5افرادجاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق فلسطینیوں کی حمایت پرامریکااوربرطانیہ نےیمن میں موجودحوثیوں پربم برسادئیےجس میں 5افرادجاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یمن کےدارالحکومت صنعاسمیت30مختلف مقامات پرامریکانےبم برسادئیےجس کےنتیجےمیں5افرادجاں بحق ہوگئے اورمتعددزخمی ہوگئے۔
امریکی فوج کےترجمان کاکہناہےکہ ہفتے کی صبح کیے گئے حملے گزشتہ روز کیے جانے والے حملوں کا تسلسل ہیں۔ حملوں میں حوثیوں کے ریڈار اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائل کا بھی استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے بیان میں کہا ہے کہ یمن پر حملوں کے ذمہ داروں کو بھرپور سزا دی جائے گی۔ حملوں کے ردعمل میں بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے خلاف ہزاروں یمنی صنعا کی سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فوری طورپر حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔