سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناکرنئی سمت کا تعین کردیا،اکبرایس بابر

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناکرنئی سمت کا تعین کردیا،اکبرایس بابر
کیپشن: سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناکرنئی سمت کا تعین کردیا،اکبرایس بابر

ایک نیوز :تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دے کر تاریخی فیصلہ سناکر نئی سمت کا تعین کردیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کاکہنا تھا کہ ہم نے اپنے موقف پربڑی طویل جدوجہد کی۔سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیاد ہیں۔اگرجمہوریت کی بنیاد کمزور ہو تو مضبوط عمارت قائم نہیں کی جا سکتی ۔پورا یقین ہے تفصیلی فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئے گی۔یہ جمہوری عمل رکے گا نہیں مزید آگے بڑھے گا۔
اکبرایس بابر کاکہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن کے بارے میں شعور پیدا ہواہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کو تجدید نو کی ضرورت ہے ۔جھوٹ کے بڑے بڑے بت ٹوٹے ہیں ،سچائی سامنے آئی ہے ۔
بانی رہنما پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہم پرکونسا الزام نہیں لگا،کونسا کچڑ نہیں اچھالاگیا۔پچھلے 2دن میں جھوٹ سامنے آگیا،ہم نے اس ہی راستے پرچلنا ہے۔پی ٹی آئی سے شروع کیااب باقی جماعتوں میں بھی یہ عمل جائے گا۔2011سے ہم نےتحریک انصاف کوایک ادارہ بنانے کی مہم شروع کی۔
اکبرایس بابر کاکہنا تھا کہ ہم سب تحریک انصاف کے کارکن ہیں۔سپریم کورٹ میں کئی بار پوچھا گیا کہ آپ ثبوت لائیں۔وہ میرے خلاف کسی قسم کا ثبوت نہیں لا سکے۔