راز بتادوں تو والد اور بھائی معاف نہیں کریں گے،شہزادہ ہیری

 راز بتادوں تو والد اور بھائی معاف نہیں کریں گے،شہزادہ ہیری
کیپشن: Father and brother will not forgive if I tell you a secret, Prince Harry

ایک نیوز: برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی خودنوشت سے نقصان دہ مواد نکالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سینے میں دفن تمام راز بتادوں تو میرے والد اور میرا بھائی مجھے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

 برطانیہ کے شہزادے ہیری نے کہا ہے کہ اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں اپنے شاہی خاندان سے متعلق بہت سی باتوں کو طشت ازبام نہیں کیا بلکہ کتاب کا پہلا مسودہ 800 صفحات پر مشتمل تھا جسے 400 تک کم کیا۔

برطانوی شہزادے ہیری جو میگھن مارکل سے شادی کے بعد شاہی اعزاز ترک کرکے ایک عام زندگی گزار رہے ہیں نے کہا کہ بھائی شہزادہ ولیم اور والد شاہ چارلس کے ساتھ کچھ ایسے واقعات پیش آئے جسے دنیا کے سامنے لانا نہیں چاہتا۔

شہزادہ ہیری جن کی کتاب کے 14 لاکھ نسخے پہلے ہی روز فروخت ہوگئے تھے نے اپنی کتاب میں افغان جنگ میں بطور پائلٹ حصہ لینے، والد کے ساتھ تعلقات اور بھائی سے اختلافات سمیت اہم انکشافات کیے ہیں۔

تاہم شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ کھلے عام اپنی شکایات کے اظہار کا مقصد شاہی خاندان کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ان کی اصلاح ہے تاکہ شہزادہ ولیم کے بچوں کو محفوظ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب میں ہونے والے انکشافات پر شاہی خاندان نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں شہزادہ ہیری کو مدعو نہ کیے جانے کا امکان ہے۔