ایک ساتھ 4 کی بورڈ سے 81 کتابیں الٹی ٹائپ کرنے کاریکارڈ قائم

ایک ساتھ 4 کی بورڈ سے 81 کتابیں الٹی ٹائپ کرنے کاریکارڈ قائم
کیپشن: 81 books from 4 keyboards at the same time

 ایک نیوز :روم، اٹلی: اٹلی کے باشندے نے ایک ساتھ چار کی بورڈ پر 81 کتابیں ٹائپ کی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام کتب (عکسی )مرر رائٹنگ میں ہیں یعنی انہیں آئینے کے سامنے لے جاکر ہی حروف سیدھا کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔

63 سالہ میکیلے سینٹیلیا پیشے کے لحاظ سے اکاؤنٹںٹ ہیں لیکن رات کو وہ اپنے ایک اور جنونی منصوبے پر کام کرتے ہیں، جو دیکھنے میں بہت آسان نہیں۔ وہ کتابیں الٹی ای عکسی ٹائپ کرتے ہیں اور اس کے لیے کسی بھی حروف سے خالی چار کی بورڈ ایک ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ وہ ہر کتاب کو اس کی اصل زبان میں ہی ٹائپ کرتے ہیں جن میں عبرانی، خطِ میخی (کیونیفارم)، چینی، ہیروغلافی اور ماین تہذیب کی زبانیں شامل ہیں۔ ان کتابوں میں گلگامش کی داستان، قانونِ حمورابی، بائیبل، لیونارڈو ڈاونسی کی تمام کتب اور 2002 کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی شامل ہے۔