کولمبین بیسن پگمی دنیا کا سب سے چھوٹا اور نایاب ترین خرگوش

کولمبین بیسن پگمی دنیا کا سب سے چھوٹا اور نایاب ترین خرگوش
کیپشن: The Columbine Basin pygmy is the world's smallest and rarest rabbit

ایک نیوز: کولمبین بیسن پگمی خرگوش دنیا کا سب سے چھوٹا اور نایاب ترین خرگوش ہے۔نسل ریاست واشنگٹن کے ایک علاقے میں پائی جاتی ہے اور یہ 500 گرام سے کم وزن رکھتے ہیں۔

یہ خرگوش اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ہتھیلی پر باآسانی سما جاتے ہیں۔اس نسل کو 2001 میں معدوم قرار دے دیا گیا تھا لیکن ڈی این اے کو دوسری نسل کے خرگوش سے ملا کر دوبارہ افزائش کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خرگوش کی خوراک ایک خاص قسم کی جھاڑی ہوتی ہے، یہ 375 سے 500 گرام وزن کے ہوتے ہیں اور ان کی جسامت 23.5 سے 29.5 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔