بہرے پن سے بھولنے کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

بہرے پن سے بھولنے کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
کیپشن: Deafness increases risk of dementia, study

ایک نیوز :قوت سماعت رکھنے والوں کے مقابلے میں سن نہ سکنے والے افراد کو ڈیمنشیا کا خطرہ 61 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بہرے پن کے باعث بڑھاپے میں ڈیمنشیا (بھولنے کی بیماری) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

امریکا کے طبی تحقیقی ادارے جان ہاپکنز بلوم برگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے بڑھاپے میں ڈیمنشیا اور بہرے پن کے درمیان تعلق پر تحقیق کی۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے 2400 افراد کے روز مرہ معمولات اور ان کو لاحق بیماریوں کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے جن 2400 افراد کو اپنی تحقیق میں شامل کیا ان میں سے نصف کی عمر 80 برس سے زیادہ تھی۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بڑھاپے میں جن افراد کی قوت سماعت (سننے کی صلاحیت) بالکل ختم یا کم ہوگئی تھی ان میں یمنشیا کا مرض لاحق ہونے کے امکانات ان افراد سے 61 فیصد زیادہ تھی جو اچھی طرح سن سکتے تھے۔