بھارت کے 2 سیرپ غیرمعیاری قرار

Jan 14, 2023 | 23:09 PM

ایک نیوز :عالمی ادارہ صحت نے ازبکستان میں 19 بچوں کی اموات کے بعد کھانسی کے 2 بھارتی سیرپس کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کھانسی کے بھارتی سیرپ ایمبرونول اور ڈوک ون میکس کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بایوٹیک کی تیارہ کردہ دونوں مصنوعات میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہے۔ ان دونوں بھارتی سیرپ کی وجہ سے ازبکستان میں 19 بچوں کی اموات ہوئیں۔

مزیدخبریں