ایک نیوز :پنجاب میں ایک اور خطرناک بیماری پھیلنے لگی،20روز کے دوران ڈیپتھیریا (خناق) کے 120 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں خناق (ڈیپتھیریا) بیماری کے خطرات منڈلانے لگ ، ایک سے 14 سال کے بچے زیادہ متاثر ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کرنیوالی بیماری خناق (ڈیپتھیریا) انفکیشن ناک، کان اور گلے پر اثر انداز ہوتا ہے، سانس کی تکلیف اور بخار بھی اس مرض کی علامات میں شامل ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک سے 14 سال کے بچوں میں خناق پھیلنے لگا، 20 روز کے دوران 9 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 121 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ڈیپتھیریا کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی اور چھینک سے بھی ڈیپتھیریا پھیل سکتا ہے، بیکٹریل کلچر یا پی سی آر کے ذریعے ڈیپتھیریا کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔