اہل کراچی تعصبات کی سیاست دفن کردیں گے،سراج الحق

Jan 14, 2023 | 22:52 PM

ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اہل کراچی اتوار کو کرپشن اور تعصبات کی سیاست دفن کردیں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اہل کراچی شہر میں امن اور ترقی کےلیے جماعت اسلامی کے لوگوں کا ساتھ دیں۔ کراچی کے عوام اتوار کو بلدیاتی الیکشن میں کرپشن، نفرت اور تعصبات کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کے 10 سال ضائع کیے، اسمبلی تحلیل سے عوام کا بوجھ ہلکا نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کے دور میں خیبر پختونخوا میں کرپشن اور بدامنی میں اضافہ ہوا، صوبے کے عوام کو آٹے کی قطاروں میں بھی لگایا گیا۔

سراج الحق کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بری طرح بےنقاب ہو گئی۔ نئی صبح اور روشن مستقبل کےلیےجماعت اسلامی امید کی کرن ہے۔

 

مزیدخبریں