ایک نیوز:دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے 11 برس بیت گئے، وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے علاوہ شاعری میں بھی دلچسپی رکھتی تھیں۔
قوم کی ہونہار بیٹی اور مائیکرو سافٹ ایکسپرٹ ارفع کریم 22 دسمبر 2011 کو اچانک برین ہیمرج ہوا اور 14 جنوری 2012 کو صرف 16سال کی عمر میں اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے منہ موڑ گئی۔
اپنی مختصر سی زندگی میں ارفع نے وہ مقام اور عروج پایا جس کی کوئی خواہش ہی کر سکتا ہے، انہیں 9 سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایکسپرٹ کا اعزاز ملا اور حکومت پاکستان نے سول ایوارڈ سے بھی نوازا۔
ننھی مائیکرو سافٹ ایکسپرٹ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ارفع کی وجہ سے انہیں آئی ٹی سے آگاہی ہوئی، لاہور میں پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور ارفع کریم ٹاور بھی بنایا گیا۔