اتوار کوموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

اتوار کوموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: How will the weather be on Sunday? The Meteorological Department said

ایک نیوز:  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا  جب کہ بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہے گا ۔

پنجاب کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں دھند اور کہرُ پڑ نے  جب کہ  خطہ پو ٹھو ہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرُ پڑ نے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کےروز  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہے گا۔نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،لاہور، اوکاڑہ ، رحیم یارخان، بہاولپور میں دھند اور کہرُ پڑ نے کا امکان  ہے۔  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا ۔ سکھر ، لاڑکانہ ، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں دھند اور کہرُ پڑ نے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرداور صبح کے اوقات میں کہرُ پڑ نے کا امکان  ہے جب کہ بلوچستان میں  موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔