رندیپ ہودا گھوڑے سے گر کر زخمی

Jan 14, 2023 | 21:31 PM

ایک نیوز:بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کو گھڑ سواری کے دوران بیہوش ہوکر گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ رندیپ ہودا کو ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گھٹنے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے اپنا 22 کلو وزن کم کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سلمان خان کی فلم رادھے کی شوٹنگ کے دوران بھی رندیپ ہودا زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں